the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 2؍مارچ (اعتماد نیوز)گریٹر ونگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلے میں مختلف پارٹیوں کی جانب امیدواروں نے اپنی تشہری مہم تیز کردی ہے ۔اس ضمن میں 25ویں ڈویژن کی ٹی آر ایس امیدوار اور 16ویں ڈویژن کے ٹی آر ایس امیدوار بابو راؤ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم اکثریتی علاقہ منڈی بازار ورنگل میں کارنر میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کر تے ہوے کہا ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی پابند عہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اقلیتوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ورنگل ایسٹ حلقہ اسمبلی میں تقریبا 65ہزار سے زائد مسلم ووٹرس ہیں ان کے لئیجتنی بھی خدمات کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے ہنمکنڈہ اور ورنگل کے علاقہ میں 5کروڑ روپیوں سے ملک کا پہلا عصری شادی خانہ تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے رقم مختص کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب ومستحق لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کے طور پر حکومت کی جانب سے 51ہزار روپئے امداد فراہم کی جارہی ہے جو سابق میں کسی حکومتوں نے ایسا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں اقلیتوں کے لئے ریسیڈنشیل اسکولس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔فی کس اسکول کے لئے 20کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آسر ا اسکیم کے تحت معمرین ،بیواؤں ،بیڑی مزدوروں کو 1000روپئے اور معذورین کے لئے 1500روپئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی ٹی آر ایس مضمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں وہاں کے ووٹرس نے ٹی



آر ایس کی 18ماہ کی کار کردگی کو دیکھ کر ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے ۔اس ضمن میں ریاست کے چیف منسٹر کے سی آر نے ڈپٹی میئر کے لئے اقلیتی طبقہ سے وابستہ فرد کا انتخاب کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ورنگل کو چیف منسٹر ایجوکیشن ہب میں تبدیل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ورنگل میں ٹیکس ٹائلس پارک کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی جس سے یہاں کے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔انہوں نے یہاں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ استعمال کرنے میں احتیاط برتیں ۔چیف منسٹر ٹی آر ایس کا ،ڈپٹی چیف منسٹر ٹی آر ایس کا ،اگر ورنگل کا میئر بھی ٹی آر ایس کا ہوتو یہاں کی ترقی کے لئے بہت فائدہ ہوگا ۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں کی عوام تمام ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی کونڈا سریکھا ،رکن کونسل کونڈا مرلی دھر راؤ ،سید مسعود ٹی آر ایس قائد ،شیخ مسیح الدین ،محمد یعقوب پاشاہ ،محمد فخرالدین ، اور ٹی آر ایس کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔اسی طرح ہریش راؤ نے 15ویں ڈویژن ٹی آر ایس امیدوار منورالنساء صادق ،14ویں ڈویژن کے امیدوار بیا سوامی،41ڈویژن امیدوار خواجہ سراج الدین ، محمد ابو بکر اورصبیحہ شباہت ٹی آر ایس امیدوار کے لئے بھی تشہیر مہم میں حصہ لیتے ہوئے مخاطب کیا ۔ونئے بھاسکر ،اس موقع پر محمد نعیم الدین ضلع صدر میناریٹی سیل ، محمد لیاقت ،افضل بیابانی ،محمد فاروق ،سید سعاد اللہ قادری ،محمد قدیر ،محمد یعقو ب پاشاہ ،اور ٹی آر ایس امیدواروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.